اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد کی معمولی کمی ہو ئی ہے،مہنگائی کی مجموعی شرح 45.49 فیصد پرآگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے،ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور17 میں استحکام رہا،ایک ہفتےمیں آلو، چینی، چاول، دودھ اورگوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ،گوشت 3 روپے، مٹن 19 روپے، دودھ اوردہی 2، 2 روپے فی کلومہنگا ہوا، دال ماش 2 روپے 69 پیسے اورٹوٹا باسمتی چاول 3 روپے 76 پیسے فی کلومہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں مرغی کا گوشت 40 روپے 92 پیسے،لہسن 10 روپے فی کلوسستا ہوا،ایل پی جی کا 11.67 کلوکا سلنڈر12 روپے، انڈے 6 روپےاورکیلے5 روپے فی درجن سستے ہوئے،ایک ہفتے میں 20 کلوآٹے کی تھیلےکی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی،دال مونگ 5 روپے، دال مسور3 روپے فی کلو اورکوکنگ آئل 66 روپےسستا ہوا،ایک ہفتے کےدوران ٹماٹر، پیازاورگھی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔















