اہم خبریں

اپریل اور مئی کے دوران 125 عدم توجہی کا شکار بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی کی ریسکیو آپریشن ٹیم نے اپریل اور مئی کے دوران 125 عدم توجہی کا شکار بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا بچے راولپنڈی شہر کی سڑکوں، چوراہوں اور معروف تجارتی مراکز میں سے تحویل میں لیے گئے ان بچوں میں سے 61 بچے بھیک مانگنتے ہوئے، 22 بچے کاغذ و کچرا اکٹھے کرتے ہوئے، 14 بچے مختلف چیزیں بیچنے کی آڑ میں بھیک مانگتے
28 بچوں کو انہی جیسی دیگر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں استعمال کئے جانے کی بنا پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہیں اب بھی چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی تحویل میں 81 بچے موجود ہیں بچوں کو مکمل تحفظ، رہائش، خوراک و لباس، تعلیم و ہنر، دینی تعلیم، نفسیاتی وطبی اور تفریحی سہولیات بہم پہنچائیں جا رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں