اہم خبریں

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی،عبدالقاردپٹیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ عمران خان کو گرفتارکرنے کے بعد پمز میں میڈیکل کے لئے لایاگیا،کسی میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کے فریکچر کا ذکر نہیں،جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پمز اسپتال میں کی گئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گرفتارکرنے کے بعد پمز میں میڈیکل کے لئے لایاگیا،کسی میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کے فریکچر کا ذکر نہیں،عمران کان پانچ چھ ماہ پلستر چڑھا کر گھومے مگر فریکچر نہیں تھا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ذہنی صحت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ خبریں