کراچی ( اےبی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کراچی میں کے فورمنصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے، جب کہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔س قبل اس منصوبے کا سنگ بنیاد کب کب رکھا گیاوزیراعظم نے کراچی کو ساڑھے چھ کروڑ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تاہم شہباز شریف وہ چھٹی اعلیٰ شخصیت ہیں جنہوں نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔سب سے پہلے یہ منصوبہ ماضی میں کراچی کے سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے تیار کیا اور سابق صدر پرویز مشرف سے اس کا افتتاح کرایا، منصوبے کے تحت کراچی کو چار کروڑ گیلن روزانہ پانی کی سپلائی ہونا تھی۔ منصوبے کا ڈیزائن عثمانی اینڈ کمپنی نے تیار کیا تھا۔یہ پہلا موقع تھا جب کراچی میں پانی لانے کی منصوبہ بندی نیشنل ہائی وے سے ہٹ کر سپر ہائی وے کے ذریعے کی جانا تھی، منصوبے کے لیے بنائی جانے والی نہر کے ڈیزائن میں نقائص کے باعث کام کا آغاز تو ہوا لیکن آگے نہ بڑھ سکا، اوراس کے پیپلز پارٹی کی حکومت میں اس کے ڈیزائن کو تبدیل کرکے منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور 2015 میں عین گرین بس کے افتتاح والے دن کے فور منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلا ن کیا گیا۔ اس بار منصوبے کے لیے نئے ٹینڈر کیے گئے اور نئی فیزیبلٹی فرم کو ہائر کیا گیا، جس میں منصوبے کی لاگت 90 ارب روپے تک پہنچ گئی۔سال 2020 میں کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے درمیان سپرہائی وے پانی کا ریلا کے فور پمپنگ اسٹیشن میں لگائی جانے والی موٹر کو ساتھ بہا لے گیا جس کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اسد عمر کی دعوت پر کراچی آئے اور گورنر ہاؤس کراچی میں سرکلر ریلورے اور کے فور پروجیکٹ کا افتتاح کرکے چلے گئے۔















