اہم خبریں

چین کا جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنادنیا کیلئے پیغام ہے،مشعال ملک

ا سلام آباد(نیوزڈیسک)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ چین کا جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنا بڑا فیصلہ اور دنیا کیلئے پیغام ہے۔ہفتہ کو مشعال ملک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کشمیر متنازعہ خطہ ہے،بھارت نے جی ٹوئنٹی کانفرنس کی سکیورٹی کے نام پر کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں خواتین کو گھروں میں ہراساں کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو جی 20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے،جن ممالک کو بھارت نے دعوت دے رکھی ہے وہ کانفرنس میں شرکت سے پہلے آزاد کمیشن کا مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجیں،جو کشمیریوں پر ہونے مظالم دیکھے۔

متعلقہ خبریں