Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے کپتان ہونگے

دہلی(نیوز ڈیسک) اہم میچوں میں ناکامی کے بعدبورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی)کنے ٹی 20 کاکپتان تبدیل کردیا ، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو باقاعدہ طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق 3 جنوری سے بھارت میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےبورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کا کپتان ہاردک پانڈیا کو مقرر کیا گیا ہے اور سوریا کمار یادیو ان کے نائب ہوں گے جبکہ روہت شرما سری لنکا کے خلاف 10 جنوری سے شروع ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے ،ہاردک پانڈیا ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا نے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ پانڈیا کو انجری کا شکار روہت کی جگہ عارضی طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔