اہم خبریں

عدلیہ کافیصلہ نہ ماناتوآئین کیخلاف بغاوت کرنیوالے کٹہرے میں ہوں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اگرعدلیہ کافیصلہ نہ ماناگیاتوآئین اور قانون کے خلاف بغاوت کرنے والے اسی کے کٹہرے میں ہوں گے، عدلیہ ٹھوک کر فیصلہ دے ، ان کے قوم ساتھ کھڑی ہے۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 اپریل بروز جمعرات کام سیدھے ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، یہ کہنا کہ الیکشن کے دن خانہ جنگی ہوگی بیوقوفی اور کم عقلی کی دلیل ہے، اگر عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو آئین اور قانون کے خلاف بغاوت کرنے والے اسی کے کٹہرے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ٹھوک کر آئین اور قانون کا فیصلہ دے قوم ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں