راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خدا آج کےمبارک دن حکومت کوعقل اورفراست عطا کرے،معاشی، سیاسی اور اقتصادی تباہی نےغریب عوام کا ستیاناس کر دیا ہے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب عدلیہ کےخلاف حکومت نےکھلی جنگ کا اعلان کیا ہو تو مذاکرات خاک کامیاب ہونگے۔دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسا سیاست دان ہے جو اپنی عدلیہ سے لڑتا ہو ۔وجہ تنازع کیا ہے کہ عدلیہ چاہتی ہے کہ ملک میں آئین کے تحت انتخابات ہوں،عدلیہ عوام کے مفاد میں الیکشن کروانا چاہتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمن کہتا ہے مندر کا ہتھوڑا ہے، ایمل کہتا ہے گینگ آف تھری ہے تو عدلیہ انہیں کیسےمعاف کرےگی؟ ۔















