اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ،عیدالفطر کی مبارکباد،دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، عیدالفظر پر دعا اورزلزلہ متاثرین کے دعا کی۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ترک صدر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے دعا بھی کی،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ رجب طیب اردوان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔وزیراعطم نے زلزلہ زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے ترکیہ کا ساتھ نبھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جس پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں