اہم خبریں

دنیا پور میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق ،4 افراد زخمی

دنیا پور(نیوزڈیسک) دنیا پور میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق ،4 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے شہر کہروڑ چوک کے قریب سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر سڑک کنارے آباد جھونپڑیوں میں جا گھسا اور جھونپڑیوں میں سوئے ہوئے 7 افراد کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں