راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوزی لینڈ چوتھا ٹی 20 بارش کی نظر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا چوتھا میچ ژالہ باری کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے ، لیکن طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث کھیل روک دیا گیا،چیپمین 42 گیندوں پر71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےجبکہ پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے چار اوورز میں 19 رنز دے کر ٹیم کیلئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دس چوکے اور ایک چھکا لگا نے والے چیپمین نے اپنے 1000 ٹی 20 رنز بھی مکمل کر لیے ۔شدید بارش کے باعث گراونڈ میں پانی کھڑا ہو گیا ،جس کے بعد شروع کرنا ممکن نہ رہا میچ آفیشلز نے میچ منسوخ کرنے سے قبل حالات کا جائزہ لیا اور رمیچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پانچ میچز ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو پہلے1-2کی برتری حاصل ہے ۔













