اہم خبریں

14 مئی کو الیکشن فائنل، اب مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنیکی سازش ہو رہی ہے، شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ14 مئی کو الیکشن کروانا فائنل،مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنکی سازش ہو رہی ہے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، 27 اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے ہوں گے ،ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا ہوگا، سازش کے تحت فضل الرحمان کو مذاکرات سے نواز شریف کے اشارے پر باہر رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی شرائط کے الیکشن تک پاکستان نہیں آئیں گے، نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہوچکی ہیں، ان کی ترقیاں، تنزلیاں، گاڑیاں دفتر سب واپس ہونے چاہئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کا جھنڈا بلند رکھا ،سیاسی جماعتوں کو گنجائش بھی دی لیکن جو جماعتیں عوام میں جانے کے قابل نہیں وہی الیکشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں، حکومت اپنے جال میں خود پھنس گئی، انہیں حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ،14 مئی کو الیکشن کروانا فائنل ہے جس میں تبدیلی کی گنجائش نہیں، مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنے کی سازش ہو رہی ہے،عید کے بعد الیکشن ہوں گے یا حکومت نااہل ہوگی۔

متعلقہ خبریں