لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان کی ہائیکورٹ کورٹ میں ان کیخلاف 121مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست کی سماعت کچھ دیر میں شروع ہونے والی ہے ۔ عدالت میں پیشی کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک سے پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق عمران خان نے عدالت میں 121 کیسز میں کارروائی روکنے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔















