اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے،مرحوم مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج مولانا فضل الرحمٰن سے مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔















