لاہور(نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ (ن )کی حمایت کا انتقام لیا گیا، گزشتہ حکومت کے 4 سال میں پنجاب کو نا اہل اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے سپرد کیا گیا، وزارت اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے وہ سالہا سال تاخیر کا شکار رہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ان تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،پنجاب کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے روکے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے بھی شرکت کی، امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ،جس پر شہبازشریف نے منصوبے کو عوام کے استعمال کیلئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کیلئے لاہور، سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔تین رکنی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں منصوبے سے متعلق بریفنگ دیں گی ۔
لاہور میں نئے منصوبے تو درکنا، ہمارے شروع کئےگئےمنصوبوں کو تعطل کاشکار رکھاگیا
گزشتہ حکومت کے4 سال پنجاب کو ایک نا اہل اور کٹھ پتلی وزیراعلی کےسپرد کیاگیا
پنجاب کی ترقی پر توجہ کی بجائے وزارتِ اعلی کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا
رہا.وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/py70x9EaJX— PMLN (@pmln_org) April 16, 2023















