کراچی (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرعلی زیدی کوگرفتارکرلیاگیا،تحریک انصاف سندھ کے صدر شمیم نقوی نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرعلی زیدی کوگرفتارکرلیاگیا،انہوں نے کہاکہ پولیس نے گرفتاری سے قبل نہ ایف آئی آر دکھائی نہ ہی کچھ بتایا بلکہ جس نے اس گرفتاری کی ویڈیوبنائی پولیس نے اس کا موبائل بھی توڑدیا،انہوں نے کہاکہ علی زیدی کو ڈی ایچ اے میں سندھ ہائوس سے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئی،انہوں نے کہاکہ وہ پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور گرفتار کی وجہ بھی جاننے کے لئے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک کوئی پولیس آفیشل کچھ نہیں بتارہا ہے،فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ ہم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرا دھمکانہیں سکتی اور نہ ہی ایسے اقدامات سے ہمارے حوصلے پست ہونگے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علی زیدی کو سندھ پولیس نے حسب روایت بغیر وارنٹ گرفتار کیا، پاکستان میں یہ غنڈہ راج زیادہ نہیں چلے گا، جبر کے دن تھوڑے ہیں۔















