اہم خبریں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل مکمل ،وزیراعظم نے منظوری دے دی

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل مکمل ہو گئی جس کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے، کونسل کے ممبران کو چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق بلوچستان سے خاتون ڈاکٹر تہمینہ اسد منتخب ہوئی ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقہ پشین سے تعلق ہے۔ کونسل کے ممبران کی تقرری کا عمل میرٹ پر کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 70 سے زائد امیدوران نے انٹرویو میں حصہ لیا ۔ سرچ کمیٹی کے ہیڈ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل ہیں ۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سرچ کمیٹی کی تکمیل کے بعد میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں بہتری آئے گی ، میڈیکل ایجوکیشن سے منسلک تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں