لندن(اے بی این نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے گھر سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی جبکہ مریم نواز قیام کے دوران اپنے والد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جو لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔مریم نواز سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 739 سے جدہ روانہ ہوئیں جبکہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور بیٹے کے علاوہ فیملی کے دیگر افراد بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے۔نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے اور وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔















