اسلام آ باد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کےلئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت حرکت میں آگئی زمان پارک لاہور میں آزا دکشمیر کے نئے وزیر اعظم کا نام کا اعلان کیا جائے گا چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آذاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات دس بجے طلب کر لیا پارلیمانی پارٹی کے ممبران لاہور کی طرف روانہ ہوگئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا فیصلہ عمران خان کریں گےقیوم نیازی ، چوہدری انوار الحق اور خواجہ فاروق کے نام فیورٹ ہیں،سردار تنویر الیاس بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔















