لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے امریکی رکن کانگریس ٹڈلیو کا ٹیلیفونک رابطہ ،،پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف نے امریکی رکن کانگریس ٹڈلیو کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بات کرائی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو مبینہ درپیش خطرات پر بات چیت کی۔ امریکی رکن کانگریس نے اس پر کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں مبینہ غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔















