اہم خبریں

پشاور سنٹرل جیل میں قیدیوں کے 2 گروپوں میں تصادم،4 افراد زخمی ہو گئے

پشاور (اے بی این نیوز)سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ جیل مقصود خان کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث قیدیوں کی خاندانی دشمنی ہے، دونوں گرپوں کے قیدیوں کو صوبہ کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔جیل حکام نے قیدیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جیل انتظامیہ سے جیل کا ماحول خراب کرنیوالے قیدیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مشتعل قیدیوں نے مخالف گروپ کے قیدیوں کی بیرک پر دھاوا بول دیا اور بیرک میں موجود قیدیوں کی اشیاء تو ڑ ڈالیں۔

متعلقہ خبریں