اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی گزشتہ مردم شماری سے 30 لاکھ کم ہوگئی۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں روزگارکیلئےملک بھرسےیومیہ دس ہزار لوگ آتے اور جاتے ہیں، جب سےپاکستان بناہےکراچی کی مردم شماری ہوتوموت پڑجاتی ہے۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کیا کراچی میں بم پھٹ گیا، بیماری پھوٹ گئی، کیا یہاں لوگ غائب ہوگئے؟ آخر ایسا کیا ہوا کہ کراچی کی مردم شماری میں مسئلہ آگیا ہے۔سب سےدرخواست ہےکہ اس مردم شماری کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ صحیح گنتی ہوگی تو پانی کا کوٹہ ٹھیک ہوگا،ڈیولپمنٹ فنڈ آئے گا تو کام بھی ہوں گے۔دوسری جانب مقررہ مدت میں مردم شماری کا عمل مکمل کرنے میں ناکامی کے بعد ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں دوبارہ توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا 97 فیصد کام مکمل کرلیا گیا تاہم چندبڑے شہروں اوربلوچستان میں مردم شماری کا 3 فیصد کام رہتا ہے۔















