اسلام آ باد (اے بی این نیوز)ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 تک پہنچ گئی،الیکشن کمیشن نے 28 مارچ 2023 تک ملک بھر میں ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے،اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے،بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ووٹرز ہو گئی،خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ووٹرز ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہو گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے اضلاع کے حساب سے ووٹرز ڈیٹا بھی جاری کر دیا۔















