پشاور (اے بی این نیوز)مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیاہے،اے پی سی 3 مئی 2023ء کو اسلام آباد میں ہوگی، اے پی سی سے پہلے اے این پی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔اے پی سی کیلئے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے گی۔















