اسلام آباد(اے بی این نیوز)آ ئین کی گولڈن جوبلی تقریبات منانے کے دن ہی پی ڈی ایم کی حکومت نے آئین کے خاتمے کی بنیاد بھی خود رکھ لی ہے، سابق سپیکر قومی اسمبلی و سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا واضح تضاد کبھی سامنے نظر نہیں آیا، حکومت کھلے عام آئین سے کھلواڑ کر رہی ہے، آئین کے واضح حکم سے روگردانی بھی ہو رہی ہے اور اسے آئین کا جامہ بھی پہنایا جا رہا ہے، شرم کا مقام ہے کہ پوری ریاستی مشینری کو گولڈن جوبلی کی آڑ میں آئین کو مٹانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، جمہوریت کے ساتھ یہ ایک بھونڈا مذاق ہے۔















