اہم خبریں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور، یا، بل دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔عدالتی اصلاحات سے متعلق عدالت عظمی پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا۔پی ٹی آئی نے بل کی مخالفت کی،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی دونوں ایوانوں نے منظوری دی تھی، دونوں معزز ایوان میں بل پر ڈیبیٹ کی گئی، بل صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا، صدر مملکت نے بل میسج کے ساتھ واپس بھیجا ہے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ آج اپوزیشن اراکین کم علمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، صدر مملکت نے پارلیمان کی لا میکنگ پر منفی کمنٹ کیا، صدر مملکت کو ایسی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، صدر مملکت تعصب کی عینک پہن کر اپنی جماعت کی پاسداری شروع کر دیتے ہیںاعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ معززایوان نےقانون سازی کی، ون مین شو کی باتوں کا اثر زائل کرنے کے لیےقانون بنایا گیا، تمام تراختیارات سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کو دیئے گئے ہیں، دونوں ایوانوں نے سوچ بچار کے ساتھ قانون پاس کیا۔

متعلقہ خبریں