اہم خبریں

وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں ،2دنوں میں 9 مقدمات کے لیے طلب کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں۔کپتان کو آئندہ 2 دنوں 9 مقدمات میں طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد عمران خان کیخلاف 9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس نے نوٹسز جاری کردیے ۔ واضح رہے کہ عمران خان کو تھانہ رمنہ میں درج 2مقدمات کی تفتیش کے لیے 11 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ پولیس لائنز میں درج مقدمات کے لیے 11 اپریل کو 12 بجے بلایا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں