اہم خبریں

قومی سلامتی کمیٹی نے کسی بھی دباؤ میں نہ آنے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا ملک میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق ، ملکی اندرونی و بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، قومی معاملات پر کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے ، قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ آج صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس منعقد ہو اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا ،اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ اور وزارت داخلہ کے وزرا ء ،ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر عسکری اور سویلین حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء سے ملک میں عام انتخابات ایک ہی روز کرانے سے متعلق صوبوں کی رائے لی اس حوالسے حساس اداروں کے سربراہان نے قومی سلامتی حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سکیورٹی اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکاء کو بریفنگ دی۔اجلاس میں شامل شرکاء نے ملک میں جاری شرپسند عناصر کیخلاف کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا اور شہید ہونے والے فورسز کے جوانوں کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ،شرکاء نے بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکاء کو ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئی ایم ایف مذاکرات اور دوست ممالک کے وعدوں سے آگاہ کیا ،کمیٹی نے قومی معاملات پر کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا عزم کیا۔ کمیٹی نے اندرونی خلفشار اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونےکے عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں