اہم خبریں

وزیراعظم کےرمضان پیکج پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے آٹے کی تقسیم کا عمل جاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )وزیراعظم پاکستان کی طرف سے تاریخ ساز رمضان پیکج پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے آٹے کا تحفے تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے،اسلام آباد میں مختص کیے گئے19مختلف پوائنٹس پر آٹے کی تقسیم شروع کر دی گئی۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندگان موقع پر موجود ہیں، تصدیق کے بعد آٹے کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد کے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اطمینان سے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے آٹے کا تحفہ وصول کریں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندگان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کو مفت آٹا فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں