اہم خبریں

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کواسلام آباد کی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکلا نے حسان نیازی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا، جبکہ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔دلائل مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا دیا۔

متعلقہ خبریں