اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے بدھ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔















