اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے مستحق خواتین کےلیے بینظیر کفالت کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا، اضافے کے بعد سہ ماہی قسط 7000 سے بڑھ کر 8500 روپے کردی گئی۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کیطرف سے 9 ملین مستحقین کو جنوری تا مارچ قسط کی ادائیگی شروع۔حکومت نے اس سہ ماہی کے لیے 83 ارب، 83 کروڑ اور 33 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ بینظیر تعلیمی وضائف کی ایک قسط بھی جاری کی جا رہی ہے۔بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کو 70% سے زائد حاضری پر وظیفہ بھی ملے گا۔ اسلام آباد، صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مستحقین رقوم حبیب بینک کے اے ٹی ایم یا مقرر کردہ مراکز سے ملے گی۔خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان کے مستحقین کو یہ رقوم بینک الفلاح سے ملیں گے-اپنی پوری رقم گن کر وصول کریں اور رسید ضرور حاصل کریں۔















