اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امریکی کنسلٹنٹ فرم سے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے ،معاہدے کے تحت امریکی فرم پی ٹی آئی کو امریکی حکومت اور اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ماہرانہ خدمات دے گی جبکہ کنسلٹنٹ فرم بااثر امریکی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرے گی۔یہ پی ٹی آئی اور امریکی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ماہرانہ خدمات انجام دے گی۔ کنسلٹینسی ’فرم پرییا‘ ان ملاقاتوں کے لیے مواد بھی فراہم کرے گی جبکہ فرم کے ساتھ معاہدہ 15 فروری سے 6 ماہ تک رہے گا اور باوقت ضرورت معاہدہ 31 جنوری 2024 تک توسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔















