اسلام آباد(اے بی این نیوز ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے سابق چیف جسٹس کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے امن وامان کی بگڑتی صورتحال، قومی اداروں کے احترام، خارجہ پالیسی ،معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بحث جاری ہے۔افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔تحریک انصاف کے سینیٹرز نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ وہ شریک نہیں ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر سمیت منحرف پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت بھی مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ہے۔حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف احتجاج کیا۔حکومتی اراکین نے ثاقب نثار مخالف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں جن پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نعرے درج ہیں۔















