اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور ہم میں سے ہر ایک آبی وسائل کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائے اور اپنے بچوں کو ایسا کرنا سکھائے۔بدھ کو پانی کے عالمی دن کے حوالے سےاپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پانی کا عالمی دن اس بات کو سمجھنے کے بارے میں ہے کہ آبی وسائل کتنے قیمتی اور نایاب ہیں اور ہمیں پانی کے استعمال کی اپنی عادات کو کس طرح ڈھالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی ایک لائف لائن ہے اور یہ ہم میں سے ہر ایک پر ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم آبی وسائل کو محفوظ کریں اور اپنے بچوں کو ایسا کرنا سکھائیں،ایک ساتھ مل کر ہم فرق کر سکتے ہیں۔















