اہم خبریں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا، ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اہم فیصلوں کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔ ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے متوقع ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں اداروں اور اُن سے وابستہ شخصیات کیخلاف غلیظ مہم کی مذمت اور قومی اداروں کے احترام سے متعلق قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔ معاشی صورتحال، مقبوضہ کشمیر، سی پیک ، خارجہ پالیسی ، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ جودیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملوں کے بعد ہونے والی اتحادی جماعتوں کی بیٹھک میں کیا گیا تھا۔حکمران اتحاد نے عمران خان اور پی ٹی آئی کا طرز سیاست ملک دشمن اور ناقابل برداشت قراردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں کے اہلکاروں پرلشکرکشی انتہائی تشویشناک ہے ۔

متعلقہ خبریں