کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ،کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،صبح سویرے ہی شہر تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔گرومندر، گارڈن، لسبیلہ، ناظم آباد، سخی حسن میں بارش، صدر، شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے بعد شہر قائد کا موسم خوشگوار ہو گیا ، آج رات بھی بارش ہونے کے قوی امکان۔















