اہم خبریں

پاکپتن میں ن لیگ کو جھٹکا، قصور سے بھی بڑا سیاسی نام پی ٹی آئی میں شامل

لاہور(اے بی این نیوز) پاکپتن سے (ن) لیگ اور قصور سے ایک بڑا سیاسی نام تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکپتن کے (ن) لیگی ممبر قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر اور قصور سے نامور خاتون سیاسی رہنما ناصرہ میو نے ملاقات کی۔امپورٹڈ حکومت کی جانب سے دیوار سے لگانے کی سازش کے باوجود سیاسی رہنماوں کے تحریک انصاف پر اعتماد کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔سردار منصب علی ڈوگر اور ناصرہ میو نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں