اہم خبریں

پی ٹی آئی کارکنوں کی سوشل میڈیا پر احسن اقبال کیخلاف یلغار،وفاقی وزیر،اللہ سے عمران خان کو عبرت کا نشان بنانے کی دعائیں مانگنے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی سوشل میڈیا پر احسن اقبال کیخلاف یلغار،وفاقی وزیر،اللہ سے عمران خان کو عبرت کا نشان بنانے کی دعائیں مانگنے لگے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ یا باری تعالی اگر میں نے پاکستان کے خزانے پہ ڈاکہ ڈالا ہے اور تجوریاں بھری ہیں تو مجھے برباد کر دے اور اگر یہ فسادی بہتان بازی اور کردار کشی کر رہا ہے تو اسے نشان عبرت بنا دے آمین ثم آمین! اس شخص نے بہتان بازی کر کر کے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں میرا یقین ہے یہ نشان عبرت بنے گا۔

متعلقہ خبریں