اہم خبریں

عمران خان کو گرفتار کیوں نہ کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ طعنے مل رہے ہیں عمران خان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا ، ہم احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں اربوں، کھربوں کی کرپشن ہوئی، ریٹائرڈ ججز کو لگانے کا آرڈیننس جاری کیا گیا، یہ وہ صورتحال تھی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، بعض ایسے راز سینے میں دفن ہیں ان پر بات نہیں کر سکتا۔ کہ ایک لیڈر ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا لیکن ہم مصلحت کے تحت احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہتے تاکہ حالات بگڑ نہ جائیں ۔

متعلقہ خبریں