اہم خبریں

کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں، پی ٹی آئی ورکر محمد اقبال کی وضاحت

لاہور(نیوزڈیسک)سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکر محمد اقبال نے کالعدم تنظیم سے تعلق جوڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں اپنے قائد عمران خان کی کال پر زمان پارک گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکن محمد اقبال نے اپنے اوپر لگائے کے الزامات کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا ہے۔ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں محمد اقبال نے کہا کہ 28 اکتوبر 2022 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر کارکن کی حیثیت سے زمان پارک گیا۔ کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں، ہمارے خلاف سیاسی چال چلی جارہی ہے۔پی ٹی ورکر محمد اقبال نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان کا ساتھی ہوکر ڈر کر بھاگ جاؤں، میں نہ تو جیل سے ڈرتا ہوں اور نہ کسی اور چیز سے۔محمد اقبال کا کہنا تھا کہ میرے متعلق کالعدم تنظیم کے حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ غلط ہے۔ جھوٹے الزام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، کالعدم یا کسی بھی دیگر تنظیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں