مظفر آباد ( اے بی این نیوز )آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کا عملہ نااہل قرار دے دیا گیا ہائیکورٹ نے پی ایس سی کے گریڈ 4سے 20 تک تمام ملازمین کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا حکم دے دیاپی ایس سی کے غیر قانونی اقدامات اور بے قاعدگیاں ثابت ہو گئیں ۔عدالت عالیہ کی طرف سے پی ایس سی کے گریڈ 4سے 20 تک تمام ملازمین کے موجودہ عہدوں سے ہٹائے جانے کا حکم دیدیا،یونیورسٹی کے مستند پروفیسرز سے پیپرز ری چیک کروانے کے احکامات بھی جاری کئے۔















