اہم خبریں

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،تفصیلی جاری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار اس کو عدالت کو سونپا ہے،لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے درخواست گزار اپنے حقوق کھو چکا ہے،درخواست گزار کو اب اس عدالت کے سامنے سیرنڈر کرنا لازمی ہے،عدالت کبھی بھی یہ صورتحال نہیں سرہاتی اور اسے جان بوچھ کر قانون کی خلاف ورزی کرنا سمجھتی ہےقانون کمزور اور طاقتور سب کے لئیے برابر ہے،آئی جی اسلام آباد نے زخمی پولیس افسران کی فہرست فراہم کی ہے، ٓآئی جی اسلام آباد نے پولیس کو پیش آنے والی مزاحمت کی تصاویر بھی عدالت کو فراہم کیں،درخواست گزار کے روئیے کی روشنی میں وارنٹ گرفتاری محظ انڈر ٹیکنگ کی بنیاد پر خارج نہیں کئیے جاسکتے،عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ درخواست قانون اور حقائق کے منافی ہے،لحاظہ عدالت عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست کو مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں