راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت کی اراضی پر قبضےکے کیس میں اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان اور ان کے صاحبزادے دانیال چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا،عدالت نے ملزمان کی جانب سے بریت کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کیا،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے یکم جولائی2019کو اینٹی کرپشن ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا،مقدمہ میں مسلم لیگی رہنما چوہدری تنویر، ان کے صاحبزادے دانیال تنویر چوہدری،گرداورجہانگیر، پٹواری چوہدری صغیراور عبدالشکور سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا،ضابطہ فوجداری کی دفعہ249-Aکے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی،عدالت نے بریت کی درخواست مں طور کرتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا۔















