راولپنڈی (اے بی این نیوز ) سگے بھائی نے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا دونوں بھائیوں میں معمولی توں تکرار ہوئی تھی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ،یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا جہاں جھوٹے بھائی عاشق حسین نے اپنے بڑے بھائی شکیل حسین کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور خود واپس آ کر کمرے میں سو گیا شہری کی اطلاع پر ریسیکو 1122 نے پولیس کے ہمراہ نعش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی جہاں نعش کا پورسٹمارٹم جاری ہےپولیس نے قاتل بھائی کو حراست میں لے لیا ہے قتل کی وجہ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتش جاری ہے دونوں بھائی پشاور کے علاقے فقیر آباد کے رہائشی ہیں مقتول شادی شدہ اور پانچ بچوں کا باپ ہے مقتول کی اہلیہ اور بچے پشاور ہی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ راولپنڈی میں یہ تین بھائی کرائے کے ایک کمرے میں رہ رہے ہیں اور گاڑیوں کی نمبرز پلیٹ بنانے کا کام کرتے ہیں۔















