اہم خبریں

ڈیری سیکٹر کو جدید ٹیکنا لو جی و تحقیق سے مزید فعال بنا یا جا سکتا ہے،وفا قی وزیر تعلیم را نا تنو یر حسین

لاہور( اے بی این نیوز   )وفا قی وزیر تعلیم را نا تنو یر حسین نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کاڈیری سیکٹر بے پنا ہ صلاحیت کا حا مل ہے، دور حا ضر کی جدید ٹیکنا لو جی اور تحقیق کے استعمال سے اس شعبہ کو مزید فعال بنا یا جا سکتا ہے جس سے ملک میں گوشت اور دودھ کی پیداوارمیں خا طر خوا ہ اضا فہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن سی پیک اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے با ہمی اشتراک سے ہیلتھ سکیو رٹی کے مو ضو ع پر دو روز سے یہاں مقامی ہوٹل میں جاری بین الاقوا می کانفرنس کی اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت را نا تنو یر حسین نے کی اور کانفرنس کے آرگنا ئزر، ریسورس پرسنز، پوسٹر پریزنٹیشن جیتنے وا لو ں اور سپا نسرز کے درمیا ن سر ٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ معلو ما تی مو ضو ع پر بین الاقوا می کانفرنس کا انعقاد لا ئیو سٹا ک سیکٹر کی تر قی کیلئے اہم قدم ہے ۔ انہو ں نے جدید تحقیقی کامو ں کوبڑ ھانے کی تلقین کی اور کلا ئمیٹ چینج کا کورس نصاب میں شامل کرنے کی بھی تجویز دی۔ کانفرنس میں ماہرین نے صحت سے متعلقہ خطرات سے نمٹنے کے لیئے بین الاقوا می شر اکت پر زور دیا۔ کانفرنس نے جا نورو ں اور انسا نو ں میں پا ئی جانے وا لی بیما ریا ں جو کہ ہیلتھ اور خوراک کی سکیو رٹی کے لئے خطرہ ہیں کو نیشنل سکیو رٹی کے فریم ورک میں شامل کرنے کی سفا رش کی نیز ا نہو ں نے ویٹر نری اور ہیلتھ کے سسٹم کی صلا حیت کو بڑ ھانے کی بھی سفا رش کی تا کہ بیما ریو ں کے ایمر جنسی پھیلا کے علا وہ سیلاب اور دوسری قدرتی آفات کے دوران میں معیا ری ہیلتھ کی سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ سی پیک کے تحت بین الاقوا می کانفرنس کا انعقاد مستقبل میں گوشت اور ددودھ کی ویلیو ایڈیشن و پرا سیسنگ کی مہا رتیں سیکھنے کیلئے یو نیور سٹی افرادی قو ت کی استعداد کار اورچائنیز یونیوسٹیو ں کے ما ہرین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے موا قع حا صل کرنے کے حوا لے سے انتہا ئی سود مند ہے ۔کانفرنس کی دیگر اہم شخصیا ت میں ایڈوا ئزر ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن (ر) لیفٹیننٹ جنرل محمد اصغر، وائس چانسلر ویٹر نری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد،ڈائریکٹر جنرل (سی پیک) ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر صفدر علی شاہ، ویٹر نری یونیورسٹی کے صا بق وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، پرنسپل سیواس جھنگ کیمپس پرو فیسر ڈاکٹر یونس را نا، آرگنا ئزنگ سیکرٹری کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درانی کے علا وہ پا کستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مما لک امریکہ، چین، متحدہ عر ب اما رات، کوریااور سعو دی عرب کے محققین،ویٹر نیر ینز،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ،میڈیکل سپیشلسٹ،ریسرچ سکا لرز، اسا تذہ، طلبہ، ما ہرین اور پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

متعلقہ خبریں