کندھ کوٹ (نیوزڈیسک)کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ میں دوڑ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بھیو گینگ کے ڈاکوؤں نے دو پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغوا کر لیا۔ایس ایس پی کے مطابق ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے درانی مہر کچے کے علاقے کی طرف لے گئے، پولیس کی بھاری نفری مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیےکچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔دوسری جانب ڈاکووں نے مغوی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں مغوی پولیس اہلکار کہہ رہا ہے کہ کشمور پولیس نے ڈاکوؤں کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا ہے، ڈاکوؤں نے ساتھی کی رہائی کے لیے ہمیں اغوا کیا ہے، ہمیں بازیاب کرایا جائے۔















