اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرر دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دے دیا،ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی جبکہ عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔















