اسلام آباد(اے بی این نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب گورنمنٹ فیصلہ کرے گی یا عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں، اس چور کو معلوم ہے میں نے چوری کی ہے، عمران خان کی فرنٹ مین نے اربوں روپے باہر منتقل کیے۔ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن ملک کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے، الیکشن عمران خان کی زد کو پورا کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے، ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرنا ہوتا تو برگر کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے، یہ بزدل انسان ہے اور چھپا بیٹھا ہے، یہ سزا سے بچنے کیلئے سارے بہانے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ فیصلہ کرتی تو عمران خان ہائیکورٹ میں گرفتار ہوسکتے تھے، پولیس زمان پارک عدالت کا آرڈر لی کر پہنچی ہے، حکومت کا نہیں۔