اہم خبریں

پاکستان کے بحران کی بڑی وجہ دشمن نہیں آستین کے سانپ ہیں ،سراج الحق

اٹک(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ اس وقت پاکستان میں جو مسائل درپیش ہیں یہ دشمن کی وجہ سے نہیں بلکہ آستین کے سانپوں کی وجہ سے ہیں۔اٹک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج میں نے پاکستان کے ان افراد کی لسٹ نکالی ہے، جن کا 4 ہزار ارب سے زیادہ سرمایہ ذاتی اکاؤنٹ میں پڑا ہے، ان میں ججز ہیں، جنرلز ہیں، ان میں بیوروکریٹ ہیں اور سیاست دان ہیں، ہم 170 ارب کیلئے ملک کے غریب عوام کو نچوڑ رہے ہیں، ہماری معیشت، ہماری بیورو کریسی، ہماری تجارت، ہماری صحافت ان کے مرہون منت ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آستین کے سانپوں نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا، انہوں نے پاکستان کے ہر بچے پر آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ڈالیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں، آج پاکستان تماشا بنا ہوا ہے، پاکستانی پاسپورٹ آج 128 ممالک میں 124 نمبر پر ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود عوام دس کلو کے آٹے کے تھیلے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں روزانہ 12 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوتی ہے، سادگی اپناؤ، عیاشیاں ختم کرو، کابینہ مختصر کرو، اس ملک میں ملک ریاض، زرداری، بلاول، نواز شریف، شہباز شریف اور ترین اتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں جتنا اٹک کے بازار کا چوکیدار ادا کرتا ہے، پاکستان میں انقلاب کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں